بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے: عمران مسعود‘ آمنہ الفت

17 جون 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر) ق لیگ کے رہنماؤں میاںعمران مسعود اور آمنہ الفت نے کہا کہ بچے کی پہلی درسگاہ ماںکی گود ہے اوربچے کی گھرکی سطح پرہونیوالی تربیت پورے معاشرے پر اثراندازہوتی ہے تاہم ماؤں کی شرح خواندگی میں کمی سے بچے بہترتربیت سے محروم رہتے ہیں۔ وہ گزشتہ روز بچوں کی تربیت کیلئے کام کرنیوالی فلاحی تنظیم پیٹل کے زیراہتمام پریس کلب میں منعقدہ مذاکرے سے خطاب کر رہے تھے۔ پیٹل کی پراجیکٹ ڈائریکٹر ربیعہ اعجاز صوفی، احسان ناز اور فلاح فاؤنڈیشن صدر فریحہ نے بچوں کے بدلتے ہوئے رویوں کے اثرات اور وجوہات کے حوالے سے خطاب کیا۔