نئے مالی سال میں محکمہ سماجی بہبود و خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبے شروع کریگا: احمد سلطان بخاری

17 جون 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر بیت المال سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ نئے مالی سال 2015-16میں محکمہ سماجی بہبود 806.808ملین روپے کی لاگت سے خواتین کیلئے متعدد منصوبہ جات شروع کرے گا تاکہ انہیں محفوظ چھت میسر ہو اور ہنر مند بن کر اپنی اور خاندان کی کفیل بن سکیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہید بے نظیر بھٹو سنٹرز برائے خواتین کا انتظام صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آچکاہے اس سنٹر کو عنقریب78ملین روپے کی لاگت سے آپریشنل کردیا جائے گا۔