پنجاب حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے: ذکیہ شاہنواز

17 جون 2015

لاہور (لیڈی رپورٹر)وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ پنجاب حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے بہت سے اقدامات کر رہی ہے، چائلڈ ویلفیئر سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر بچوں کو نا صرف تعلیم کی سہولیات میسر ہیں بلکہ فنی تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔ یہ بات انہوں نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔