چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی گریڈ 20 میں ترقی

17 جون 2015

لاہور (خبر نگار) چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ بورڈ کی ہیڈ کوارٹر حاجی بشیر احمد کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ حاجی بشیر احمد کو گزشتہ روز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی صدارت میں ہونے والے پروموشن بورڈ نے ترقی دی وہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے لوکل گورنمنٹ کے واحد افسر ہیں اس وقت لوکل گورنمنٹ کا کوئی اور افسر پورے پنجاب میں گریڈ 20 میں نہیں ہے۔