نظریاتی سمر سکول کے طلبہ سے آج جسٹس (ر) محبوب احمد اور بشریٰ رحمن خطاب کریں گے
لاہور (خصوصی رپورٹر) ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ میں جاری نظریاتی سمر سکول کے نویں روز آج بدھ 17 جون کو ساڑھے گیارہ بجے صبح سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت چیف جسٹس(ر)میاں محبوب احمد اور ممتازکالم نگار و دختر پاکستان بیگم بشریٰ رحمن طلبہ سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں سوال وجواب کی نشست ہو گی۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔