ایل ڈی اے کے 7کمرشل اور رہائشی پلاٹ 4کروڑ 94لاکھ 73ہزار میں نیلام

17 جون 2015

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سات کمرشل اور رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر چار کروڑ 94 لاکھ 73 ہزار روپے میں نیلا م کردیئے گئے، جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹائون، جوبلی ٹائون، سبزہ زار، گجر پورہ اور موہلنوال ہائوسنگ سکیموں میں کمرشل و رہائشی پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 293-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہوا۔