تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیگی: شفقت محمود
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے کہاہے کہ تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پارٹی کے تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے اور ٹکٹ میرٹ کی بنیاد پر امیدواران کو دیں گے نوجوان اور خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہے۔ محنتی اور نظریاتی کارکنان کو آگے لائیں گے۔ و ہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں عبدالعلیم خان لاہور پارٹی کے رہنمائوں، عثمان حمزہ انصاف یوتھ ونگ اور ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد معراج کی قیادت میں خواتین کے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔