ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں بیرونی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے: خواجہ احمد حسان

17 جون 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی مسافروں کے لیے نیاسسٹم متعارف کرا رہی ہے۔ اس نظام کے تحت شہری اپنے سمارٹ فون کے ذریعے بس سٹاپ یا شہر میں کسی بھی جگہ پر بس کے آنے جانے کے بارے میں براہ راست بس کے اوقات، اربن روٹس کی معلومات، پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ اور شہر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ تک پہنچنے کے لیے پلان کر سکیں گے۔ اس سلسلے میں لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کی طرف سے ایوان وزیراعلی 90 شاہراہ قائد اعظم لاہور میں " بس دا پتہ" کے نام سے تقریب منعقد کی گئی۔ موبائل اپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے ایل ٹی سی کے چیرمین خواجہ احمد حسان نے خطاب کیا۔ خواجہ احمد حسان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پید ا ہو ر ہے ہیں جس سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو رہا ہے۔ اس اپلیکیشن ’’بس دہ پتہ‘‘ کو انٹرنیٹ سے سمارٹ فون پر باآسانی اور مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی اس نظام کو پاکستان ٹریکر لمیٹڈ کے تعاون سے لانچ کر رہی ہے جوکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔