سری لنکا کیخلاف کامیابی کیلئے اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے : صلاح الدین صلو
لاہور (نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف کامیابی کے لئے بہت اچھی اور معیاری کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کی مضبوط بیٹنگ لائن کو دو مرتبہ آؤٹ کرنا آسان نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔