ٹی ٹونٹی ویمنز پریمیئر کرکٹ لیگ آج سے شروع ہو گی

17 جون 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) سیف ساگا ٹی ٹونٹی ویمنز پریمیئر کرکٹ لیگ آج سے شروع ہوگی۔ایونٹ کے آغاز سے قبل ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔گلبرگ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر اور نائب کپتان بسمعہ معروف نے شرکت کی ۔ فرزانہ سیف، کاشف اشفاق اورسابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن بھی موجود تھے۔