پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ از سر نو تشکیل دینا ہوگا:شاہد آفریدی

17 جون 2015
پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچہ از سر نو تشکیل دینا ہوگا:شاہد آفریدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس/سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ حکام ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے کو ٹیم کی خراب کارکردگی کے عذر کے طور پر پیش کرنا چھوڑ دیں اور ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ ازسرنو تشکیل دیں۔ اگر ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لاتے ہیں تو انٹرنیشنل کرکٹ بھی بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔