میجی بیکن ہاؤس نے کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

17 جون 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس+خبرنگار) میجی بیکن ہاوس نے سی ڈی جی ایل قلعہ لکشمن سنگھ ہائی سکول کو 3وکٹوں سے شکست دے کر پہلا کمشنر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ قلعہ لکشمن سنگھ ہائی سکول نے 5وکٹوں پر 217رنز بنائے ۔ میجی بیکن ہاوس نے ہدف 33.3اوورز میں پوراکر لیا۔ اسد پرویز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔