پہلی ویمن فٹبال لیگ اگست میں شروع ہو گی

17 جون 2015

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پہلی ویمن فٹ بال لیگ اگست سے شروع ہو گی۔ گراس روٹ لیول پر کھیل کے فروغ کے لئے ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بلوچستان،یونائیٹڈ ڈبلیو ایف سی ،پنجاب ،اسلام آباد،آرمی ،واپڈا اور ایچ ای سی کی ٹیمیں شامل ہیں۔