جنوبی افریقہ: مسائی قبیلہ نے تلوار اور بھالے چھوڑ کر بلے اٹھا لیے

17 جون 2015

پری ٹوریا(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ میں جنگلی حیات کے بچاؤ کے لیے کرکٹ کا سہارا لے لیا گیا۔ مسائی قبیلہ نے برطانیہ کی فوجی ٹیم سے نمائشی میچ کھیلا۔ جنگلی حیات کے بچاؤ کے لیے ایک کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں مسائی قبیلا اور برطانوی فوجیوں کی ٹیم نے حصہ لیا۔ مشہور مسائی جنگجو نے تلوار اور بھالے چھوڑ کر کرکٹ کے بلے اٹھا لیے اور پْرامن رہنے بلکہ مل جل کر رہنے کی زندہ مثال بن گئے۔ میچ کا انعقاد آسٹریلین ہائی کمشنر نے کروایا۔ کرکٹرز نے دنیا میں موجود محض پانچ سفید گینڈوں میں سے ایک کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔