ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا فارمولہ، ٹیموں کی تعداد 26 سے کم کرکے 16 کر دی گئی

17 جون 2015
ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا فارمولہ، ٹیموں کی تعداد 26 سے کم کرکے 16 کر دی گئی

لاہور (حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کی تعداد کم ہونے پر خوش،کرکٹ کمیٹی نے ڈومیسٹک کرکٹ کا نیا فارمولا پیش کر دیا۔ آئندہ فرسٹ کلاس کرکٹ نئے نظام کے تحت کھیلی جائیگی۔ گورننگ بورڈ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں شریک ٹیموں کی تعداد 26 سے کم کر 16 کر دی گئی ہے۔ 12 ٹیمیں براہ راست فرسٹ کلاس کرکٹ کا حصہ بنیںگی جبکہ چار ٹیمیں کوالیفائنگ رائونڈ کھیل کر فرسٹ کلاس کھیلنے کا درجہ حاصل کریں گی۔ ذرائع کے مطابق کوالیفائنگ رائونڈ رواں سال اگست میں شروع ہو گا۔ نئے فرسٹ کلاس نظام کے لئے جو منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اہداف مقرر کئے گئے ہیں۔ کرکٹ بورڈ ان کے حصول میں کامیاب رہا تو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو خاصا مالی فائدہ ہوگا۔سابق کپتان رمیض راجہ اور دیگر کامیاب سابق کرکٹرز بھی پاکستان میں محکموں کی ٹیموں کو ختم کرنے کے حمایتی تھے لیکن اس تجویز کو رد کر دیا گیا تھا۔نئے فرسٹ کلاس نظام کے حوالے سے چیئرمین چند روز میں تفصیلی بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں ماڈل کانسٹیٹیوشن کی منظوری بھی دی گئی ۔ نئے نظام میں تمام ریجنز، ڈسٹرکٹ، زون اور پاکستان بھر کے کلبز کے لئے الگ الگ آئین کی منظوری بھی دی گئی ہے تمام رینجز ایک ہی آئین کے تحت کام کریں گے‘ تمام ڈسٹرکٹ اور زون بھی ایک ہی آئین کے پابند ہوں گے۔تمام رجسٹرڈ کلبز کے لئے آئین تیار کیا گیا ہے‘ کلبز کے لئے ایک ہی آئین کے تحت کام کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...