پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے لاہور جمخانہ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

17 جون 2015

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کی کرکٹ ٹیم نے لاہور جمخانہ ٹیم کو ایک نمائشی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ لاہور جمخانہ نے تمام وکٹوں پر 235 رنز بنائے۔ قائد خان 68، خرم 67 اور ارشد خان نے 21 رنز بنائے۔ جواب میں کوآپریٹو بینک نے ہدف 36.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کر لیا۔ مبین حمید 72، محسن ندیم 43 ناٹ آؤٹ، الیاس امتیاز 31 اور مہروز نے 28 رنز بنائے۔ ہاشم نے 49 رنز دے کر 2 اور امین خان نے 33 رنز دے کر ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔