لاس ویگاس میں ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب
اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”انٹربائیک“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 27 جون تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 18 تا 20 ستمبر 2013ءکو ہوگا جس میں بائی سائیکل کے کور ‘ بائی سائیکل کے دستانے اور متعلقہ اشیاء‘ سائیکلیوں کے پارٹس ‘ ہیلمٹ اور جوتے وغیرہ کے علاوہ باکسنگ کی مصنوعات ‘ تیراکی کے لباس ‘ کوہ پیمائی کی مصنوعات ‘ روونگ اور اسکیننگ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔