سرینگر(آئی اےن پی) لبریشن فرنٹ نے 18جون سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دےا۔ ہمارے نہتے جوانوں کو اغوا کرنے کے بعد سیز فائر لائین پر لے جاکر جاں بحق کیا جارہا ہے طفیل احمد متو کی ہلاکت جےسے واقعات کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ،19جون کو سوپر،سوموار21جون پلوامہ،منگل22جون ہندوارہ، بدھ23جون گاندربل، جمعرات 24 جون بڈگام،جبکہ 25 جون جمعہ کو اسلام آباد میں گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔اس پروگرام کا اعلان لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے فرنٹ کے صدر دفتر مےںایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہا کہ آج جموں کشمیر کے اندر طوفان بدتمیزی کا نیا دور شروع کیا گیا ہے۔یہ صورت حال انتہائی بھیانک اور مخدوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ تو درکنار یہاں ہمارے جوانوں کی زندگیاں داو¿ پر ہیں اور اس صورت حال کا ہم خاموش تماشائی بن کر مشاہدہ نہیں کرسکتے۔ ہم نسل کشی،سرکاری سطح پر کی جانے والی اس دہشت گردی،دروغ گوئی اور جبر کےخلاف ہم بھر پور احتجاج کریں گے۔اسی سلسلے میں جمعہ کوسرینگر کے لال چوک میں گرفتاریاں پیش کی جائیں گی۔ اس پروگرام کی تکمیل کے بعد بقیہ پروگراموں کا اعلان کیا جائیگا۔
اس سے پہلے وہ ایک وفد کے ہمراہ سعدہ کدل گئے اور وہاں طفیل احمد متو کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اس سے پہلے وہ ایک وفد کے ہمراہ سعدہ کدل گئے اور وہاں طفیل احمد متو کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔