ملتان (لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وزارت بہبود آبادی معظم شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا طوفان ملکی وسائل کو بری طرح متاثر کر رہا ہے جسکی وجہ سے غربت کی شرح 40 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز نوائے وقت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آبادی میں کنٹرول معاشی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے لہٰذا بہبود آبادی پروگرام کو حکومتی سطح پر ترجیحات دی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے 40 نئے بنیادی مراکز صحت، 15 نئے رورل ہیلتھ سنٹر قائم کرنے، ایک لاکھ 20 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024