وزیراعظم کی وزیر داخلہ کو افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث مجرمان کی جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث مجرمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اس مقصد کیلئے وزارت داخلہ کو تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہفتہ کی شام ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا میں ملوث مجرمان تک ہر صورت48 گھنٹوں میں رسائی کویقینی بنانے کے احکامات دئیے گئے ہیں. وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی تیزی سے تفتیش تحقیقات جاری ہیں اور مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔