ایران میں پانی کے بحران کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران تیل سے مالا مال ملک کے جنوب مغربی علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ایران کو گذشتہ 50 برسوں میں بدترین خشک سالی کا سامنا ہے، متعدد علاقوں میں مظاہرین نے شاہراہیں بند کرنے کے لیے ٹائرز جلائے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا گیا ۔ رواں سال مئی میں ایران کے وزیر توانائی رضا ارداکانین نے گرمیوں میں پانی کی کمی سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں 50 برس کے دوران یہ خشک ترین سال ہوگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38