گھروں ، دکانوں ، سڑکوں پر ڈاکوئوں کی لوٹ مار، شہری لاکھوں سے محروم
ملتان،میاں چنوں،بورے والا(جنرل رپورٹر، خبر نگار،تحصیل رپورٹر)گھروں ، دکانوں ، سڑکوں پر ڈاکوئوں کی لوٹ مار، شہری لاکھوں سے محروم۔ ملتان سے جنرل رپورٹر کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 17کسی بھٹی کریانہ سٹورپر چارمسلح ڈاکو نے داخل ہوکر30ہزار روپے و موبائل چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے گلزار کالونی رفیع ارشد کے گھر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر7 لاکھ روپے، پندرہ تولہ طلائی زیورات وتین موبائلزچھین کر لے گئے،تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے بائی پاس روڑ ثاقب حیات کی زرعی دوکان میں تین ڈاکو نے گھس کر گن پوائنٹ پر54ہزارروپے و موبائل لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے سٹیٹ ایریاسانول سے تین ڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے نشاط سکول کے قریب عباس سے دوڈاکو تین موبائلز ودوہزار لے گئے،اسی تھانہ کی حدود باقر پور محمد عمران سے دوڈاکو نقدی9ہزار لے گئے،تھانہ الپہ کے علاقے صالہے مہے قاسم شاہ سے تین داکو نقدی65ہزار سمیت موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ چہلیک کے علاقے محمد نشاط کی اہلیہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مرد و خواتین پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت23ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگئے۔میاں چنوںسے خبر نگارکے مطابق تھانہ سٹی میاں چنوں کے علاقے شہید روڈ پر عروج شاپنگ سنٹر کے باہر سے مسلح ڈاکو خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوگئے پرس میں تقریباً 70 ہزار روپے موجود تھے۔بورے والا سیتحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ گگو منڈی کی حدود 171ای بی میںنو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے ریاض سکنہ 171ای بی سے 10لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مال مویشی لوٹ لیے اور فرا رہو گئے تین نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے 483ای بی کے قریب نا کہ لگا کر وقاص ، ارشاد ، ذو الفقار اور افضل سکنہ 65ڈبلیو بی سے چار لا کھ نقدی چھین کر فرا ر ہو گئے پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔