احتساب کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت چینی کے بارے میں تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں شوگر ملز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سندھ ہائی کورٹ کا حکم امتناع کالعدم قرار دیا ہے اس لئے حکومت اب اس معاملے میں مزید کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارروائی میں چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی شوگر پالیسی میں اصلاحات اور چینی کی معقول قیمتیں مقرر کرنا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اس معاملے میں اپنی تحقیقات کریں گے۔
آٹے کے معاملے پر معاون خصوصی نے کہا کہ پنجاب میں بیس کلوگرام آٹے کا تھیلا آٹھ سو ساٹھ روپے میں دستیاب ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024