پولیس کی کارروائی، اشتہاری سمیت13 ملزم گرفتار
بہاولپور(نمائندہ خصوصی) تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے سرقہ بالجبر اورچوری کے مقدمات میں ملوث کیٹگری "A" کے مجرم اشتہاری فیاض حسین کو 01 سال بعد گرفتارکرلیا۔ملزمان محمدنعمان،اعجاز احمد، محمد نعمان، عبدالجباراورشوکت علی کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دائو پرلگی رقم4200 روپے اوربلیرڈ سامان جبکہ منشیات فروش ملزم رجب حسین سے 200 گرام چرس برآمدکرلی۔ تھانہ صدر حاصل پورپولیس نے شراب فروش ملزم مقصو داکبر کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے175 لیٹر شراب معہ چالوبھٹی برآمدکرلی۔تھانہ قائم پورپولیس نے06پنجاب سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم محمداجمل جبکہ تھانہ ہیڈراجگاں پولیس نے مجرم اشتہاری کو پناہ اورمدد فراہم کرنے پر امید علی کو گرفتارکرلیا۔پولیس تھانہ نوشہرہ جدید، بغداد الجدید اورڈیرہ نواب صاحب نے ملز مان سے ناجائز اسلحہ برآمدکر کے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔