قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ، اجلاس میں 2انویسٹی گیشنز اور 8 انکوائریوں کی منظوری
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس میں 2 انویسٹی گیشنز اور 8 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں آفیسرز / آفیشلز آف ریونیو، منظور قادر، سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن جب کہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کراچی کے اہلکاران اور افسران، شہزاد ریاض، سکندر راپوتو، شجاع راپوتو حیدرآباد / جامشورو ٹاؤن ناظم تلوکہ سہیون ضلع دادو، غلام حیدر جمالی، سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کراچی، منظور علی مگسی، لیاقت علی جتوئی، آفیسرز / آفیشلز آف پاکستان ریلوے اینڈ ریونیو دیپارٹمنٹ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران و افسران، محکمہ ریونیو حکومت سندھ نارتھ ناظم آباد کراچی سینٹرل اور دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری شامل ہیں ۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹیو بورڈ نے ڈاکٹر انجم رحمن، پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری، جی ایم عمر فاروق بوریرو، محمد حبیب، ایڈیشنل سیکریٹری/ ڈی ڈی او، محمد ہارون، صوبائی اسمبلی سندھ کیخلاف انکوائری چیف سیکریٹری کو مزید قانونی کاروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کی ایگیزیکٹیو بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران وا فسران کیخلاف انکوائری وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کو قانونی کاروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹیو بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران محمد قاسم اور دیگر، میسرز ضیاء الدین ہسپتال کی انتظامیہ، کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پارکنگ اور اینٹی انکورچمنٹ کے شعبہ کے اہلکاران و افسران، ہاکی ایسوسی ایشن و یسٹ کی انتظامیہ اور دیگر، بشیر داؤد، مریم داؤد اور دیگر، امان اللہ میسرز العصر گروپ کراچی، اور آفیسرز / آفیشلز آف سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور دیگر کیخلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔