
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں جاری تیزی کو بریک لگ گیا اور وہ 85 پیسے سستاہوکر159روپے 20 پیسے کا ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 30 پیسے کا ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھائو جاری ہے۔کاروبار کے آغاز پر تیزی کے بعد مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا ،جس کے باعث کرنٹ انڈیکس میں 85 پوائنٹس کمی واقع ہوئی، کمی کے باعث 100انڈیکس 32886 کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔