گوجرانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقے ریتانوالہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم شہباز نے فائرنگ کرکے عبدالر ئوف کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو گیا،دونوں بھائیوں میں وراثت میں ملی دکانوں کے کرائے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ماڈل ٹائون پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لئے ، پولیس نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38