امریکی صدر نے نسل پرست ہونے کا ثبوت دیا ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ
ولنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے سیاہ فام خواتین کے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانظریہ غلط اور ٹرمپ کی ٹویٹ کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے آرڈرن نے کہا کہ امریکی صدر نے نسل پرست ہونے کا ثبوت دیا ہے جنہوں نے ڈیموکریٹک کانگریسی سیاہ فام خواتین کو امریکہ سے نکل جانے کی تلقین کی تھی ۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر کی سوچ کے برخلاف ہمیں اپنے ملک کے متنوع پن اور کثیر الجہتی معاشرہ ہونے پر فخر ہے۔