مکہ مکرمہ میں نابینائوں کے لیے الگ ٹریک بنانے کا منصوبہ
مکہ مکرمہ (اے پی پی) مکرمہ میونسپلٹی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نابینائوں کے لیے شہر کی سڑکوں پر الگ ٹریک بنائے جائیں گے تاکہ بنیائی سے محروم افراد کسی کی مدد کے بغیر بلا خوف و خطر چل سکیں۔ مکہ اخبار نے بتایا کہ مکہ میونسپلٹی کئی سڑکوں کو جدید خطوط پر استوار کرے گی اور اس حوالے سے سڑکوں کے نئے ڈیزائن تیار کر لیے گئے ہیں جن میں معذوروں کی ضروریات کا خیال رکھا گیا ہے۔