قادیانیوں کے خلاف قانون بناکر بھٹو جنت کے مستحق ہوگئے : مولانا اکرم طوفانی
کراچی(نیوز رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام ہونے والی ختم نبوت کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکرم طوفانی نے کہا حضور کے زمانے میں سب سے زیادہ شہداء کی تعداد جھوٹے نبی کے ساتھ جنگ یمامہ میں ہوئی۔ اس واقعہ سے معلوم ہوا تاریخ میں سب سے اہم اور افضل عبادت تحفظ عقیدہ ختم نبوت ہے خون کا ہر قطرہ ناموس رسالت پر قربان اور یہی مسلمانوں کی شان ہے انہوں نے مزید کہا ذولفقار علی بھٹو جیسا بھی لیڈر تھا لیکن اس بات کی گارنٹی دیتا ہوں قادیانیوں کیخلاف تاریخ ساز قانون بناکر جنت کے مستحق بن گئے ہیں۔