جے یوآئی پی ایس 116 کایوسی چیئرمین وقار تنولی کی وفات پراظہار تعزیت
کراچی(سٹی نیوز)جمعیت علماء اسلام حلقہ پی ایس 116 کے امیر مولانا کفایت اللہ،سیکرٹری جنرل مولانا عنایت اللہ پراچہ،سیکرٹری اطلاعات سیدطاہرشاہ اوردیگررہنمائوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما،یوسی 33 کے چیئرمین وقار تنولی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وقار تنولی متحرک سیاسی کارکن مقبول تھے، انہوں نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی،ان کی سماجی اور سیاسی خدمات دیر تک یاد رکھی جائیں گی۔