عدالت سے سزا یافتہ خاتون کاسیاسی منظر نامے میں کوئی کردارنہیں رہا:ثوبیہ کمال خان
لاہور ( لیڈی رپورٹر ) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہعدالت سے سزا یافتہ خاتون کا آئندہ کے سیاسی منظر نامے میں کوئی کردار نہیں رہا ،عوام ان کی دوہری سیاست سے آگاہ ہیں اور انہیں کسی طرح کی پذیرائی نہیں ملے رہی ، مریم صفدر نے جھوٹ بولنے اور دونمبری میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے ،بی بی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی باتیںکر نے سے پہلے عدالتوں میں اپنی اور والد کی بیگناہی ثابت کریں،پوری قوم جانتی ہے کہ احتساب کے شکنجے سے بچنے کیلئے یہ لوگ احتجاج کی باتیں کر رہے ہیں،حکومت کو سیاسی یتیموں کے ٹولے سے ہرگز کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کو یک دوسرے سے خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی اقتدار کی ہوس میں اندھی ہو گئی ہے،ان کے لئے اقتدار سے باہر رہنا ایسے ہی جیسے مچھلی بغیر پانی کے ہوتی ہے،، یہ لوگ ملکی مفاد میں نہیں بلکہ انتشار پیدا کرنے کے لئے اکھٹے ہو رہے ہیں جو اچھی بات نہیں ہے ۔