ضلعی سربراہ ٹریفک پولیس شیخوپورہ کا بڑی شاہراؤں کا دورہ‘ آگہی پمفلٹس تقسیم کئے
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت )ضلعی سربراہ ٹریفک پولیس مقصود احمد لون نے گزشتہ روز شہر کے مختلف مقامات سمیت تمام بڑی شاہرائوں کا دورہ کیا اور انسپکٹر ز جاوید اقبال نیازی، غلام میراں، ریڈر ٹو ڈی ایس پی سب انسپکٹر محمد فہد انور، محمد ظفر، محمد راشد، قمر سجاد، شاہد تنویر، انچارج لائسنسنگ برانچ محمد ظفر و عملہ کے دیگر ملازمین کے ہمراہ شہریوں میں روڈ سیفٹی کے متعلق آگہی پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے ، اس موقع پرضلعی سربراہ ٹریفک پولیس مقصود احمد لون نے موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کی پابندی کرنے کی ہدایت کی اور روڈز پر بے ہنگم کھڑے مسافر رکشوں کے مالکان کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جگہ جگہ قائم رکشہ اڈوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا آئندہ جوبھی رکشہ ڈرائیور ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار کرتا پایا گیا تو اسکے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔