پریس کلب فیروز وٹواں کے انتخابات 28 جولائی کو ہونگے
فیروز وٹواں (نامہ نگار )چیئرمین پریس کلب فیروز وٹواں اسداللہ خاں وٹو نے پریس کلب کے عہدیداروں کی مدت پوری ہونے پر کابینہ تحلیل کر کے نئے الیکشن شیڈول برائے سال 2019-20کا باقاعدہ اعلان کر دیا اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 16 سے 20 جولائی تک جمع کئے جائیں گے۔ 21 سے 22 جولائی تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ 23 جولائی کو امید واروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی جبکہ انتخابات 28 جولائی کو ہوں گے۔