ٹیکس کی ادائیگی ریاست کے ہر شہری کا قومی فریضہ ہے: شہزاد ورک
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) ملی مسلم لیگ ضلع شیخوپورہ کے صدر چودھری شہزاد علی ورک نے کہاہے کہ کڑے احتساب اور قومی ٹیکس کی ادائیگی سے ہی ملکی معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے حکومت پہلے مرحلہ میں بڑے بڑے مگرمچھوں ،ٹیکس چوروں کیخلاف کریک ڈائون کرے ،دوسرے مرحلہ میں سابق وحاضر ارکان اسمبلی کی بلیک منی اور بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کرکے ان کے اصل اثاثوں اورجائیداد وں کو منظر عام پر لائے اورتیسرے مرحلہ میں درمیانہ طبقہ کے لوگوں سے ٹیکس وصولی کا آغاز کرے ٹیکس بجلی اور گیس چور مافیا آج بھی تاجروںکو استعمال کرکے ٹیکس سے بچنے کی کوششیں کررہا ہے مگر حکومت نام نہاد تاجرو ں کی ہڑتالوں سے مرعوب ہونے کی بجائے ان کے سرپرستوں کیخلاف کارروائی جاری رکھے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ٹیکس کی ادائیگی ریاست کے ہر ذمہ دار شہری کا قومی فریضہ ہے۔