سوشل سکیورٹی ہسپتال رائیونڈ روڈ مانگا منڈی کا نظام درہم برہم
مانگا منڈی (مانگامنڈی) سوشل سیکیورٹی ہسپتال رائیونڈ روڈ مانگا منڈی میں لوکل ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹی کی موجودگی میں غریب مزدوروںکا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔غریب مزدوروں کے بیوی بچوں کو بیماری کی صورت میں مذکورہ ہسپتال میں لایا جاتا ہے تو کوئی بھی انہیں پوچھتا نہیں۔وہ کئی کئی گھنٹے بے یارومددگار پڑے رہتے ہیں۔درجنوں مزدوروں کی حاملہ بیویوں کے بچے بروقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ضائع ہو چکے ہیں۔غریب مزدوروں نے ہسپتال انتظامیہ کے رویہ پر شدید احتجاج کیا ہے۔متاثرہ مزدوروں کے مطابق جب مریض کو ہسپتال لایا جاتا ہے تو سب سے پہلے فارم پر لیبر کالونی لاہور سے دستخط کروانے کا کہا جاتا ہے۔ اس دوران مریض سسکتا اور تڑپتا رہتا ہے۔ہسپتال کا عملہ موبائل فون پر مصروف رہتا ہے۔ہسپتال کے ایم۔ایس عمران راٹھور کو شکایت کرنے پر کوئی ازالہ نہیں ہوتا۔جب کہ پرائیویٹ مریضوں کو وی۔آئی۔ پی پروٹوکول دیاجاتا ہے۔ متاثرہ فیکٹری ملازمین محمد اقبال وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار،وزیر محنت و انسانی وسائل عنصر مجید امجد خان اور سیکرٹری لیبر پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ہسپتال کی انتطامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔