میٹرک کے سالانہ امتحانات،دانش سکولز 71فیصد طلبہ نے اے پلس گریڈ حاصل کرلیا
لاہور (پ ر)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صوبہ بھر میں قائم دانش سکولز کے14کیمپسیز کے 71فیصد طلبہ و طالبات نے اے پلس گریڈ حاصل کیا جبکہ20فیصد بچوں کا اے گریڈہے۔ میٹرک کے سالانہ امتحان2019میں دانش سکولزکے نتائج 100فیصد رہے۔ جبکہ پنجاب بھر کے10 سنٹر آف ایکسیلینس کے 65فیصد طلبہ نے پنجاب بھر کے بورڈز میں اے پلس اور اے گریڈ حاصل کیے۔