بنیادی حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی ممکن نہیں: ثناء ظفر
لاہور (پ ر) سماجی رہنما ثناء ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بنیادی حق کا تحفظ کئے بغیر معاشرے اور ملک کو ترقی نہیں کر سکتے ریاست کافرض ہے کہ وہ تمام شہریوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بناتے پاکستان کے قیام کا مقصد بھی ہی تھا کہ ملک میں ہم شہری کو تمام حقوق میسر ہوں جن ملکوں میں عوام کے بنیادی حقوق محفوظ ہوں وہاں ترقی کی رفتار بڑھ جاتی ہے ہمارا دین بھی ان حقوق کی فراہمی پر بہت زور دیتا ہے اسلام نے معاشرے کے ہر فرد کو تحفظ اور حقوق دیئے ہیں وکلاء نے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ہر تحریک میں وکلاء حقوق کے علمبردار من کر نکلے قائداعظم کے اصولوں ایمان ، عوامی اتحاد اور یقین محکم پر عمل کرکے ہم بحرانوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔