سپیڈ بریکوں کی بھرمار
مکرمی! شالیمار لاریکس سے، met، اور meth جاتے ہوئے قدم قدم پر 1 سپیڈ بریکر ہیں۔ جو موٹر سائیکلوں اور کار کے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ بچے سڑک پر گر جاتے ہیں۔ اور شدید زخمی ہو جاتے ہیں۔ کار کا سلسز اکثر بڑے بریکر پر لگ کر ٹوٹ جاتا ہے۔ اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ہمارا دوسرا اہم مسئلہ سی ڈی گورنمنٹ سکول عرف عام کھوتی سکول کا ہے ہیڈماسٹر گھوڑے ٹانگے پر سکول آتا ہے۔ گھوڑا ٹانگہ گرائونڈ کے باہر جہاں کوڑا کرکٹ کا ڈھیر ہوتا ہے۔کھڑا کرتے ہیں جہاں انہوں نے گھوڑے کا چارے کے کترے کی مشین بھی لگائی ہے۔ اس کے علاوہ گائے بھینس گدھے اور گھوڑے بھی پال رکھے ہیں۔ ان کو اس ٹوکے میںکترا چارہ کاٹ کر دیا جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر کوئی ذمے دار ہیڈماسٹر کو لگوائیں۔ اورکوڑے کا ڈھیر اور یہ باڑہ ختم کرایں۔(سید مصطفے لئیق23 شالیمار لاریکس مغل پورہ لاہور)