قانون مجرم کوجن سہولیات کی فراہمی کا پابند کرتا ہے نواز شریف کو فراہم کی جائیں گی: نگران وزیرقانون پنجاب
نگران وزیرقانون پنجاب ضیا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہباز شریف کے خط کا جواب نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری دے چکے ہیں۔ ضیا حیدر رضوی کا کہنا تھا کہ قانون مجرم کوجن سہولیات کی فراہمی کا پابند کرتا ہے نواز شریف کو فراہم کی جائیں گی، جیلوں کی موجودہ حالت وہی ہے جو سابقہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی تاہم نواز شریف کو موجود سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کو اس وقت وہی سہولیات دستیاب ہیں جو گزشتہ حکومت قیدیوں کو فراہم کر رہی تھی۔