نواز شریف کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ
العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کیس میں سابق وزیرِاعظم نواز شریف کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کل بدھ کوجیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی منظوری دے گی۔ اس کے علاوہ کابینہ کے اجلاس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بھی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزیرِ داخلہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، ڈیمز کے معاملہ پر تنخواہوں کی کٹوتی کے حوالے سے بھی منظوری دی جائے گی، جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی واپس لینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔