عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کو کرپشن کی علامت قرار دیا، پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں جو بھی چوری کرے اسے جیل میں ڈالنا چاہئے۔ نواز شریف کی سزا پر بات کرتے ہوئے عمران خان بولے کہ پہلی بار کسی طاقتور کو قانون کے مطابق سزا دی گئی، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان میں فوج واحد ادارہ ہے جو شفاف طریقے سے کام کررہا ہے، دیگر ریاستی ادارے کرپشن نے تباہ کر دیئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں جیت کے لیے پراعتماد ہیں، تحریک انصاف نے بہترین انتخابی مہم چلائی ہے، اب وقت ہمارا ہوگا۔ تحریک انصاف کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات رکھے گی، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بہت خاص ہیں، انہیں مزید فروغ دیں گے امریکا سے باہمی مفاد کاتعلق چاہتے ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38