پاکستان سمیت 100بین الاقوامی طلباءکی چینی یونیورسٹی سے گریجوایشن مکمل ,یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں:پاکستانی طالبہ فرحین
بیجنگ :پاکستان سمیت بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے منسلک ممالک کے 100طلباءنے ہوبی صوبے کے دارالحکومت ووہان کی چائنہ یونیورسٹی آف جیو سائنسز سے گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی،اس یونیورسٹی سے گریجوایشن حاصل کرنے والے یہ پہلے بین الاقوامی طلباءہیں۔یونیورسٹی نے سلک روڈ انسٹٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن کالج 2015میں قائم کیا تھا اس میں جیالوجی،معدنیات،انرجی،ماحولیات اور خلائی سائنس شامل ہیں۔یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیمی ٹریننگ کیلئے بھی ایک مرکز تشکیل دیا ہے۔جبکہ ذہین طلباءکے درمیان رابطے کے لیے بھی ایک پلیٹ فارم قائم کیا ہے۔پاکستانی طالبہ فرحین طارق نے یونیورسٹی سے گریجوایشن کی ہے وہ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔کیونکہ اسے بہت سے دوست ملے اور اسکا بہت خیال رکھا گیا۔اسے توقع ہے کہ اس اپنے ملک کی وزارت صحت نے لوگوں کی صحت بہتر بنانے کی ذمہ داری سونپی جائےگی۔اس وقت چین کی اس یونیورسٹی نے چین میں پائیدار غیر ملکی تعلیم کے لیے ایک جامع نظام سینٹیفک ٹریننگ اور مینجمنٹ سسٹم وضح کیا ہے،یونیورسٹی میں 109ممالک سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طلباءکی تعداد 1000سالانہ سے بڑھ چکی ہے۔یونیورسٹی سے گریجوایشن کرنے والوں کی اوسط تعداد 88.8فیصد تک پہنچ چکی ہے،جن میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے وابستہ ممالک کے طلباءکی تعداد 70.2فیصد ہے۔ ایک اور پاکستانی گریجویٹ نے کہا کہ وہ چین کو اس کی ثقافت کی وجہ سے بے حد پسند کرتا ہے اس نے یونیورسٹی میں قیام کے دوران خصوصی علم اور معلومات بھی حاصل کی ہیں۔بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں تعلیم یافتہ اور تجربہ کار افراد،وسائل مینجمٹ اور ماحولیات کی کمی کے پیش نظر یونیورسٹی نے ایک ڈسپلن گروپ اور ٹیلنٹ ٹریننگ سسٹم تشکیل دیا ہے جو چینی نظام تعلیم کے مطابق ہے۔ایک طالب علم جس کا چینی نام اویانگ ہانگ فائی کا تعلق مشرقی تیمور سے ہے نے کہا کہ ان کے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بہت نا مکمل ہے اور وسائل کی بھی کمی ہے اس لیے اس نے چینی یونیورسٹی میں سول انجینئرنگ کی تعلیم کا انتخاب کیا ہے۔انٹرنیشنل ایجوکیشن کالج کے ڈپٹی ڈین سوہانگ تاﺅ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یونیورسٹی تعلیم کے بنیادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرےگی اور وہ بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کی ضروریات کے مطابق تعلیم پر توجہ دے گی۔طلباءکے تبادلے کو فروغ دیا جائےگا، چینی اور غیر ملکی طلباءکے درمیان اچھی بین الاقوامی شہرت اور چینی تعلیم کے فروغ کیلئے تعاون اور تبادلوں میں اضافہ کیا جائےگا۔