شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں2 اہلکار شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے علاقہ کم سروبی میں رزمک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول سے بم حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں2 اہلکار شہید ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں حوالدار عزیز الرحمن اور سپاہی محمد اجمل شامل ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024