بھارتی اداکارہ ریتا بہادری طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں،وہ طویل عرصے سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ ریتا بہادری طویل علالت کے بعد 62 سال کی عمر میں ممبئی کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں طویل عرصے سے گردے کے امراض میں مبتلا تھیں ،معروف اداکارہ نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں دونوں میں ہی اپنی اداکاری کا مظاہرہ کیا،وہ گذشتہ کئی سالوں سے فلموں اور ڈراموں میں دادی اور نانی کے کردار ادا کررہی تھیں،اداکار شہیر شرما نے فیس بک پر اداکارہ کے انتقال کی غمگین خبر مداحوں سے شیئر کی،اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہمیں آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت دکھ ہورہا ہے کہ ریتا بہادری کا انتقال ہوگی۔یاد رہے کہ ریتا نے اپنے کیریئر میں 20 ٹی وی شوز سے زائد میں کام کیا جن میں سارا بھائی ورسز سارا بھائی، کم کم اور امانت شامل ہیں۔بالی وڈ میں انہوں نے ہیرو نمبر ون، وراثت اور ایسی کئی اور مقبول فلمیں شامل ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024