سپریم کورٹ نے این اے87سے مسلم لیگ ن کی امیدوار و سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست مسترد کردی، منگل کے روز سابق وفاقی وزیرسائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کی سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ ان کی نااہلی کی درخواست مخالف امیدوارشوکت علی بھٹی نے دائرکی تھی، سپریم کورٹ میں درخواست گزارنے موقف اختیارکیاکہ سائرہ افضل تارڑنے2بینک اکاﺅنٹس ظاہرنہیں کیے۔ عدالت کے استفسار پردرخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ میرے پاس سائرہ افضل کے بینک اکائنٹس کی تفصیل نہیں۔ جبکہ سائرہ افضل تارڑنے اپنے نام زمین بھی زیادہ بتائی ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر سائرہ افضل اراضی کم بتاتیں تومسئلہ ہوتا،زیادہ بتادی تومسئلہ نہیں، وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سائرہ افضل تارڑ کیخلاف دائردرخواست خارج کردی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024