فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کو احتیاط کے ساتھ نمٹایاجائے گا،سید علی ظفر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)یو این ڈی پی پاکستان ، فاٹا گورننس پروجیکٹ کے چیف ٹیکنیکل اسپیشلسٹ، اسکائی کرسٹینسن نے اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سید علی ظفر سے ملاقات کی۔ ملا قات کے دوران دونوں جانب سے فاٹا پاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق امور پر گفت و شنید ہوئی۔ اس مو قع پر سید علی ظفر نے کہا کہ انضمام اور متحد کرنے سے آگے کے چیلنجز کو احتیاط کے ساتھ نمٹایاجائے گا اور اس راستے میں آنے والے امور کو تیزی کے ساتھ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ سید علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی رعایتیں فاٹا کے لوگوں کو بھی حاصل ہوں جو دوسرے علاقے کے لوگوں کو دستیاب ہیں ۔ اسکائی کرسٹینسن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ یو این ڈی پی پاکستان نے اگلے چار سالوں کے دوران فاٹا کے ثقافتی معاہدات ، تعلیم، سماجی و معاشی تعاون اور امن و عامہ کی صورتحال میں بہتری کے فروغ کے لیے رقم پیشکش کی ہے ،قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی قائم مقام چیئرپرسن فضیلہ علینہ کی سربراہی میں ایک وفد نے وفاقی وزیر قانون و انصاف علی ظفر سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیر کو مختلف اہم شعبوں کے بارے میں جہاں انسانی حقوق کے لیے قانون سازی مطلوب ہے اور ان معاملات کے بارے میں جن کا فوری ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وفد نے موجودہ حکومت کی مثبت عکاسی کرنے کے لیے اور پاکستان کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، نگہداشت اور فروغ کے لیے سید علی ظفر کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے وفد کو قانون سازی سے متعلق معاملات کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہا حکومت یہ سمجھتی ہے کہ تمام شہری برابر ہیں اور پاکستان کے کسی بھی شہری کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیاز برداشت نہیں کیا جائے گا۔