سی ڈی اے متاثرین کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے،زبیر فارو ق
اسلام آباد(نا مہ نگار)حلقہ این اے 54سے اُمیدوا برائے قومی اسمبلی زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ سی ڈی اے متاثرین کے مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے،منتخب ہو کر حلقے کے عوام کو پینے کے صاف پانی فراہمی یقینی بنائیں گے،عوام 25جولائی کو اجنبی امیدواروں کو مسترد کر دیں۔انھوں نے کہا اسلام کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کا ایم این اے علاقے کا مقامی ہی نہیں تھا ،اجنبی عوامی نمائندے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل گولڑہ میں چونترہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر محمد سفیان عباسی ، میجرطارق محمود ،چوہدری حبیب،ملک وحید ،ٹھکیدار منظور ، بابو طارق، ملک مصطفیٰ، ملک ارشد خاکی، محمد نوید ، عابد شاہ ، طاہر قریشی ،جاوید اعوان ،نمبردارارشد خان ، بابا جا نی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔زبیر فارو ق خان نے کہا اسلام آباد کے مقامی شہریوں کی زمینیں سی ڈی اے کے سیکٹروں میں آچکی ہیں اور وہ اپنا حق لینے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،ہم منتخب ہونے کے بعد سی ڈی اے متاثرین کی مشکلات کو دور کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں کے مقامی ہیں اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،ہم پینے کے پانی کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں منی ڈیمز بنوائیں گے جس سے زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی اور آبادی کے لیے پینے کا پانی بھی میسر آئے گا۔زبیر فاروق نے کہا کہ شہری 25جولائی کو روایتی سیاستدانوں کو مسترکرد یں ۔