معذوروں کا قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں نہ دینے پر الیکشن بائیکاٹ کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) معذو وں کی نمائندہ تنظیم فرینڈز آف پیرا پلیجکس نے قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں نہ دینے پر ہونے والے عام انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں تنظیم کے سربراہ محمد الیاس نے جنرل سیکرٹری عرفان اللہ، ثناء اللہ سمیت تنظیم کے دیگر عہداروں کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھاکروڑوں معذورآج بھی بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور ملک بھر میں حقوق دینے کے بجائے معذوروں کو معاشرے پربوجھ سمجھتے ہیںانہوں نے بتایاکہ پاکستان میں چارفیصداقلیت آبادہیں جن کو صوبائی اورقومی اسمبلی میںمخصوص نشستیں دی گئی ہے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کواقلیتوں اورخواتین کی طرح معذورافرادکوبھی کوٹہ دینے کا پابند بنایاجائے۔
اورقومی وصوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں دی جائے تاکہ معذور نمائندے اپنے کمیونٹی کے لوگوں کی حقوق کی تحفظ اسمبلی فلوربھی آواز اُٹھاسکے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک کیلئے ملک میں اپنے خاندانوں سمیت کسی قسم کے بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیںگے۔