مہنگائی کا بے قابو جن
مکرمی! وطن عزیز میں مہنگائی عروج پر ہے۔ مہنگائی کی نسبت آمدنی میں اضافہ نہیں ہو رہا ۔ پیسوں کی زیادہ مقدار کی نسبت کم اشیاءمل رہی ہیں ۔ ایک محنت کش جو دن رات کی مزدوری کے باجود اپنی اولاد کو سہولیات فراہم نہ کرسکے تو تب وہ غیر قانونی کاموں سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔ ایسے ہی معاشی بگاڑ جنم لے لیتا ہے۔ معاشی بگاڑ کی اور بھی بہت سی وجوہات ہیں مگر سب کی جڑ مہنگائی ہے۔ جس سے رشوت، سود ، کرپشن اور بلیک منی جیسی خرافات جنم لے رہے ہیں ۔ آج پاکستان میں ہر دوسرا پڑھا لکھا نوجوان بے روزگار دکھائی دیتا ہے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بھی مہنگائی کے ساتھ توازن نہیں کر پارہی ۔ ہر جائزہ کام کی بجا آوری کے لئے پہلے رشوت دینا پڑتی ہے۔ تب جا کر کہیں جائز کام ہوتا ہے۔ اکثر کاروباری افراد کم قیمت کا مال ذخیرہ کرکے روپوں میں بیچتے ہیںجو کہ یقینامہنگائی کا باعث بنتا ہے۔ معاشرتی اخلاقیات بھی ختم ہو کر رہ گئی ہیں ۔ یہ سب دین اسلام سے دوری اور اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔ (سنیلہ وقاص، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی)